اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی سےامریکی وزیردفاع جیمزمیٹس نے دو طرفہ تعلقات اور دہشت گردی کے خاتمہ کے موضوع پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں پاکستان کے وزیردفاع،وزیرخارجہ،مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختار بھی شریک تھے۔ ملاقات میں امریکی وزیردفاع کےہمراہ پاکستان میں امریکی سفیرڈیوڈہیل اوردیگربھی شریک ہیں۔ اس سے قبل امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ وزارت خارجہ و دفاع کےحکام نےامریکی وزیردفاع کا نورخان بیس پراستقبال کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169